26-Feb-2022 نثر پارہ
عکس آئینہ
مجھے اس بات پر تعجب ہوتا ہے کہ اکثر لوگ کس یقین سے جھوٹ بولتے ہیں۔شائد وہ یہ نہیں جانتے جود نمائی اور خود پرستی کی ساری باتیں ریت پر لکھی تحریریں ثابت ہوتی ہیں جسے حقیقت ک اہک لہر مٹا کر رکھ دیتی ھے۔
ہردور میں پتہ ںہیں کتنے افراد ایسے ہوتے ہیں جو کچھ نہ ہوتے ہوئے بھی اپنے آپ کو بہت کچھ سمجھ کر دوسروں کے آگے ہوائی قلعے بنانے کا ہنر جانتے ہیں۔یہ کیا ضروری ھے کہ جو کچھ وہ کہتے ھیں اس میں صداقت بھی ہو۔ ایسے افراد کو دیکھ کر محسوس ھوتا ھے کہنے والے ٹھیک ہی کہتے ہیں کہ " کہنے میں کیا حرج ھے "
،شہانہ اقبال